گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں 21اگست کو سیمینارہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 16:48

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نوشہروفیروز اور نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و پرائمری ہیلتھ کیئر ،سماجی تنظیم ہیلتھ ایجوکیشن اور لٹریسی پروگرام (ہیلپ) کے تعاون سے 21 اگست کو صبح گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم علی ہوں گے۔ سیمینار کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے صحت کی سہولیات سے متعلق اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ آگہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔