انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت ،

ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی گرفتار جیل بھیج دیاگیا

جمعہ 18 اگست 2017 16:44

انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت ،
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی گرفتار جیل بھیج دیا کیس میں نامزد ٹھیکیدار تاحال مفرور تفصیلات کے مطابق ڈنگر محلہ کی رہائشی انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج جیکب آباد غلام مرتضیٰ میتلو کی عدالت میں ہوئی جس میں جج نے پولیس افسران پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ انیلا کو قتل ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں پولیس لاش برآمد نہیں کرسکی ہے کیا ہورہاہے عدالت نے ڈی ایس پی گڑھی خیرو عبدالمجید ابڑو ،ایس ایچ او عبدالاحد سومرواور اے ایس آئی اعجاز جکھرانی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جبکہ اسی کیس میں نامزد ملزم ٹھیکیدار عبدالرزاق جت تاحال مفرور ہے یاد رہے کہ 2012میں سٹی تھانہ میں تحفظ کے لیے آنے والی انیلا دھرپالی کو پولیس نے ٹھیکیدارعبدالرزاق جت کی ضمانت پر بھاری رشوت کے عیوض عدالت میں پیش کرنے کی بجائے ورثاء کے حوالے کردیاتھا جسے بعد میں قتل کردیاگیا واضح رہے کہ مفرور ملزم ٹھیکیدار عبدالرزاق جت کا عدالتی حکم پر شناختی کارڈ بھی بلاک ہے جبکہ ٹھیکیدار کے بینک اکائونٹ بھی منجمند کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :