ناصر حسین شاہ نے سیسی کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کیلئے 18ایمبولینسوں کی چابیاں متعلقہ حکام کے حوالے کردیں

صحت ،تعلیم و دیگر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کئی منصوبے ترتیب دیئے گئے ہیں ، وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 16:42

ناصر حسین شاہ نے سیسی کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کیلئے 18ایمبولینسوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے جمعہ کو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ (سیسی)کی جانب سے مختلف اسپتالوں کے لئے 18ایمبولینسوں کی چابیاں متعلقہ انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ایک سادہ اور پر وقار تقریب جوکہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں منعقد ہوئی کے دوران حوالے کیں اس موقع پر کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری ،ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر ممتاز شیخ ،ڈاکٹر عنبریں ،ڈاکٹر سعادت میمن اور دیگر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت پیپلز اسٹاف یونین ولیکا کے صدر ملک نوید، اشرف شاہ،پیرامیڈیکل ولیکا کے صدر خورشید ،زاہد بروہی ،نذیر قریشی اختر زمان ،ملک شیر ،تاج محمد ،امداد بابر ،جنرل سیکریٹری اعظم سلہری ،ڈی ایم سی ولیکا اور دیگر ڈائریکٹرز سیسی اور پیپلز اسٹاف یونین ،اور نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات کو اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری اور ڈاکٹر ممتاز شیخ نی18ایمنولینس کی جدید سہولیات سے آراستہ گاڑیوں کے بارے میں معلومات دیں ۔تقریبادوکروڑ 15لاکھ روپے لاگت کی یہ گاڑیاں سندھ بھر کے اسپتالوں اور کراچی میں مریضوں کی سہولت کے لئے سیسی کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی محنت کش پالیسی کو دھراتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال اور ادارے محنت کشوں اور ان کے بچوں اور خاندانوں کو بہتر اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔

صحت ،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے کئی منصوبے ترتیب دیئے گئے ہیں ۔پہلے سے موجود 52ایمبولینسوں میں 18مزید ایمبولینسوں کا اضافہ کرکے طبی سہولیات کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔محنت کشوں کے لئے بہت جلد شفافیت سے بینظیر ہیلتھ کارڈ کا بھی اجرا ء کر کے محنت کشوں کو جائز اور ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کررہے ہیں طبی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے مشینری اور آلات کی فراہمی کے لئے بھی کام کررہے ہیں محنت کشوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے مثبت اقدامات کررہے ہیںبعد ازاںپ صوبائی وزیر محنت نے پیپلز اسٹاف یونین کا دورہ کیا اور محنت کشوں کے نمائندوں اور عہدیداروں کے مسائل معلوم کئے انہوں نے کمشنر سیسی کو ہدایت کی کہ محنت کشوں کے مسائل اور معاملات سہولیات کو یقینی اور شفاف طریقے سے سر انجام دیں یہ فنڈز ان کی امانت ہیں جو ان کے خاندانوں پر خرچ ہونے چاہیں اور ایمبولینس کا صحیح استعمال صرف مستحق مریضوں اور ضرورت مند افراد کو فراہم کی جائیں تاکہ ان کی زندگیوں کو بچایا جاسکے اور کوئی کمی نہ رہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :