مجید خان اچکزئی کی درخواست ضما نت پر فیصلہ ہائی کورٹ کے ریفری جج کو ریفر کردیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 16:42

مجید خان اچکزئی کی درخواست ضما نت پر فیصلہ ہائی کورٹ کے ریفری جج کو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ریفری جج کو منتقل کر دیا ،رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم کی دو لاکھ روپے کے عیوض ضمانت منطور کر لی تاہم چیف جسٹس محمد نو ر مسکانزئی کی جانب سے درخواست ضمانت مستر د کردی گئی جس کے بعد عدالت نے کیس کو ریفری جج کی عدالت میں ریفر کردیااور رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ اب ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس اعجاز سواتی دیں گے۔