ہائیکورٹ نے چینی کی مصنوعی قلت ،قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

جمعہ 18 اگست 2017 16:40

ہائیکورٹ نے چینی کی مصنوعی قلت ،قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست ناقابل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عبید اللہ کلیار ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے، شوگر ملز مافیا سیاسی اور حکومتی شخصیات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

مافیا نے گٹھ جوڑ کر چینی کی قلت پیدا کی ہے۔درخواست گزار کے مطابق مصنوعی قلت کی وجہ سے چینی کی قیمت 45 سے 78 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق چینی کی فی کلو لاگت 42 روپے بنتی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پاس چینی کا اضافی سٹاک بھی موجود ہے لیکن ملی بھگت سے مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :