مقبوضہ کشمیر، قاضی یاسر کی مسلسل نظربندی کے خلا ف امت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 اگست 2017 16:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میںامت اسلامی جموںوکشمیر نے پارٹی چیئرمین قاضی احمد یاسر کی مسلسل نظربندی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد قصبے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے قاضی یاسر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جو 8جولائی سے مسلسل نظربند ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانااعجاز نوری کی سربراہی میں پارٹی کے کارکنوں نے قصبے میں قاضی یاسی کی مسلسل نظربندی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا اعجاز نوری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاضی یاسر بلاجواز طورپر نظربند ہیں اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہے جوکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کو انکی گزشتہ 42دنوں سے نظربندی کا جواب دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ امت اسلامی نے قاضی یاسر کی گرفتاری کے خلاف مختلف دیہات اور قصبوں میں احتجاجی مظاہروںکا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ انہوںنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے علیل چیئرمین سیدعلی گیلانی جو صورہ ہسپتال میں زیر علاج ہیںکی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ انہوںنے شبیر احمد شاہ کی گرفتاری اورانہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت فراہم نہ کرنے کی بھی مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :