اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خداحافظ کہنا بہتر ہے، خواجہ سعد رفیق

زرداری نے باربار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا، نواز شریف نے پیپلز پارٹی حکومت کو بچانے کیلئے اپنی مقبولیت دائو پر لگا دی تھی، (ن)لیگ کو سیاست کرنے کیلئے زرداریوں کی ضرورت نہیں ، وفاقی وزیر ریلوے کا ٹوٹئر پیغام

جمعہ 18 اگست 2017 16:25

اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خداحافظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے باربار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا، اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خداحافظ کہنا بہتر ہے، نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بچانے کیلئے اپنی مقبولیت دائو پر لگا دی تھی، (ن)لیگ کو سیاست کرنے کیلئے زرداریوں کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ آصف زرداری کی (ن) لیگ سے شکایات درست نہیں ہیں، زرداری صاحب نے باربار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا، آصف زرداری کی حکمرانی بیڈ گورننس کا شاہکار تھی، اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خداحافظ کہنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بچانے کیلئے اپنی مقبولیت دائو پر لگا دی تھی، مسلم لیگ (ن) کو سیاست کرنے کیلئے زرداریوں کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی سے کوئی مدد نہیں مانگی۔