پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز،

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اگست 2017 16:25

پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اورپاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوںبشمول خطے میں میری ٹائم سکیورٹی و استحکام کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میںشرکت کو سراہا۔پولینڈکے کمانڈر لینڈ فورسز کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون میں اضافے کا باعث بنے گا۔