پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا‘اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی انسانیت سوزخلاف ورزیوں کا نوٹس لے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان

جمعہ 18 اگست 2017 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا‘اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی انسانیت سوزخلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کشمیری عوام کوحق ارادیت کی پرامن جدوجہد پرسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی افواج کے مظالم قابل مذمت ہیں۔

اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی انسانیت سوز خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیریوں کی شہادتوں اورحریت قیادت کوہراساں کرنیپرشدید تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنیکا بھی نوٹس لیا جائے۔وزیر دفاع نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔