وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عرفان صدیقی کی ملاقات،

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اگست 2017 16:15

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عرفان صدیقی کی ملاقات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔