پنجاب کوتنقیدکانشانہ بنانیوالے اب پھرووٹوں کی بھینک مانگنے چہرے بدل کرآگئے ہیں،

ساڑھے چارسالوں میں پنجابیوں کاخیال نہیں آیا،گزشتہ انتخابات میں انہیں یہاں سے عبرتناک شکشت کاسامناکرناپڑا، وزیرمملکت برائے پارلیمانی اموربرسڑمحسن شاہنوازرانجھا کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 16:14

پنجاب کوتنقیدکانشانہ بنانیوالے اب پھرووٹوں کی بھینک مانگنے چہرے بدل ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی اموربرسڑمحسن شاہنوازرانجھانے کہاہے،کہ پنجاب کوتنقیدکانشانہ بنانیوالے اب پھرووٹوں کی بھینک مانگنے چہرے بدل کرآگئے ہیں جہنیں ساڑھے چارسالوں میں پنجابیوں کاخیال نہیں آیا،جوشاہدبھول گئے ہیں کہ گزشتہ انخابات میں انہیں یہاں سے عبرتناک شکشت کاسامناکرناپڑا،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ قائدعوام میں نوازشریف اور انکے خاندان کوملکی سیاست سے دور کرنے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا،کیونکہ میاں نواز شریف عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں،پیپلزپارٹی کی قیادت کوسندھ پرتوجہ دینی چاہیے جہاں انشاء اللہ اس پار انہیں وھاں سے عبرتناک شکشت ہوگی،کیونکہ سندھ کی عوام نے مفاداورجھوٹ کی سیاست سے چھڑکارہ پانے کاعہدکرلیاہے،جس کبعدآصف زردری اوربلاول زردری نے اب پنجاب کی عوام کوبیوقوف بنانے کاانجنڈابنایاہے جس میں انہیں عبرتناک شکشت کاسامناکرناپڑے گاء انہوں نے کہاکہ مستقبل میں آصف زردری اور بلاول زردری کاملکی سیاست میں کوئی کردارنظرنہین آتا،محسن شاہنوازرانجھانے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ( ن)چاروں صوبوں میں مخالفین کوعبرتناک شکشت دئیگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120کے الیکشن میں مخالفین کوہماری عوامی طاقت کاپتہ چلیے گا،انشاء اللہ بیگم کلثوم نوازبھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی،

متعلقہ عنوان :