پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو نئی ٹرانسپورٹ، آئی ٹی سامان اور فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 20 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار کے فنڈز منظور کر لئے گئے

جمعہ 18 اگست 2017 16:08

پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو نئی ٹرانسپورٹ، آئی ٹی سامان اور فرنیچر فراہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو نئی ٹرانسپورٹ، آئی ٹی سامان اور فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ ‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 20 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار کے فنڈز منظور کر لئے۔پنجاب کی ماتحت عدالتوں کی سنی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے نئی ٹرانسپورٹ، آئی ٹی سامان اور فرنیچر فراہم کرنے کے لیی20 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار کے فنڈز کی منظوری دیدی۔

ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ محمد اصغر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت سیشن کورٹس کیلئے 7 کروڑ 90 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فنڈز میں سے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے کی لاگت سے آئی ٹی سامان خریدا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کی خریداری کیلئے 20 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 3 کروڑ 69 لاکھ روپے سے مشینری خریدی جائیگی۔ نئے فرنیچر کی خریداری پر 1 کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے سمال کاز کورٹس کیلئے 12 کروڑ 67 لاکھ 32 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ سمال کاز کورٹس کے لیے 2 کروڑ77 لاکھ29 ہزار روپے سے آئی ٹی کا سامان خریدا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے 5 کروڑ 45 ہزار اور مشینری کیلئے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔