این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت 21 اگست سے ہوگی

جمعہ 18 اگست 2017 16:05

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا مسترد کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت 21 اگست سے ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی ایپلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ ایپلٹ ٹربیونل میں دوسرے رکن جسٹس شاہد وحید ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا ایپلٹ ٹربیونل 24 اگست تک اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :