Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان سمیت چونسٹھ معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا

جمعہ 18 اگست 2017 16:05

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان ،سردار ایاز صادق سمیت چونسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید سمیت 64سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات