امریکی قونصل جنرل نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا

جمعہ 18 اگست 2017 16:00

امریکی قونصل جنرل نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے دورے پر آئے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا انہوں نے صبح کے وقت چیف سکیرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں امریکی قونصل جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں امریکی کوقونصل جنرل گورنر ہائوس لاہور گئے جہاں انہوں نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ملاقات میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاکستان ملک میں دہشت گردی کے خلاف بر پور کردار ادا کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیئے پاکستان کی بے پناہ قربانیاں ہیں گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اس موقعہ پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :