علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 20 پروازیں متاثر

جمعہ 18 اگست 2017 16:00

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 20 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں5 منسوخ جبکہ 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں بتایاگیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کے متاثرہونے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322اور کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کی323 منسوخ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے بھی 654اور اسلام آبادسے آنیوالی پروازپی کی655 منسوخ ہوئیں ایئربلیوکی شارجہ سے آنیوالی پرواز413کو بھی منسوخ کر دیا گیا، مختلف ائیر لائنز کی دبئی ،جدہ ،کویت اورکولمبو سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :