ْنیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 18 اگست 2017 16:00

ْنیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ ریجن سی سے اسحاق ڈار کے نام اور شناختی کارڈ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے گئے گاڑیوں کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے نیب نے یہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے یہ بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ گریڈ 17 یا اس سے اوپر کا افسر ریکارڈ لے کر پیش ہو۔

متعلقہ عنوان :