رینجرزکی جانب سے سینٹرل جیل میں ہنگامی صورتحال اوردہشت گردوںکے خلاف موثرکارروائی کے لیے مشقیں کی گئیں

جمعہ 18 اگست 2017 15:55

رینجرزکی جانب سے سینٹرل جیل میں ہنگامی صورتحال اوردہشت گردوںکے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رات گئے پاکستان رینجرزنے کراچی سینٹرل جیل کوگھیرکردہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی مشق کی مشق کے دوران اطراف کے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوںکے فرارکے بعدسے رینجرزکی جانب سے سینٹرل جیل میں ہنگامی صورتحال اوردہشت گردوںکے خلاف موثرکارروائی کے لیے مشقیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

رینجرزکی بھاری نفری نے سینٹرل جیل کوگھیرلیا،اطراف کے علاقے کی ناکہ بندی کرکے جیل میں سرچ آپریشن کی مشق کی ،دوگھنٹے چلنے والے سرچ آپریشن میں قیدیوںکی بیرکس کی تلاشی لی گئی ،باخبرذرائع کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران منشیات ،موبائل ،لیپ ٹاپ ،مختلف کمپنیوںکی سمیں سمیت دیگرسامان برآمدہواہے اورسرچ آپریشن میںرینجرزکی بھاری نفری کے ساتھ پاکستان آرمی اورایف سی کے افسران وجوان شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :