نواز شریف نیب میں کیس لڑ نے کی بجا ئے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،شیخ رشید

جمعہ 18 اگست 2017 15:55

نواز شریف نیب میں کیس لڑ نے کی بجا ئے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کا نیب میں پیش نہ ہونے سے ثابت ہو گیا کہ وہ کیس کو سمجھ نہیں پائے اور ٹکرائو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے اس رائے کا اظہار جمعہ کو نواز شریف اور ان کے بچوں کا نیب کے بلانے پر پیش نہ ہونے سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کے اس اقدام سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ چوٹی کے وکیل بھی ان کو درست مشورہ دینے میں ناکام ہوئے اور اب وہ کیس لڑنے کی بجائے فرار اختیار کر رہے ہیں حالانکہ کسی بھی سیاست دان کے لئے کیسز لڑنا انتہائی اہم اور ضروری ہوتا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اب صاف واضح ہو گیا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو مزید تباہی کا باعث بنے گی لیکن اس تباہی سے عوام کا نقصان نہیں ہو گا بلکہ خود نواز شریف کی سیاست دفن ہو جائے گی اور یہ دیکھنے کے لئے پہلے چار ماہ کا کہا تھا اب سمجھتا ہوں کہ آئندہ دو ماہ ہی اہم ہیں ۔ ۔