بھارتی حکومت گولی اور گالی کے بجائے پرامن مذاکرات پر یقین رکھتی ہے ‘ راجناتھ سنگھ

امن کے لئے تمام طبقوں سے بات چیت ہو سکتی ہے ‘ بیان

جمعہ 18 اگست 2017 15:53

بھارتی حکومت گولی اور گالی کے بجائے پرامن مذاکرات پر یقین رکھتی ہے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق دل کو چھولینے والا بیان دیاہے کہ حکومت گولی اور گالی کے بجائے پرامن مذاکرات میں ہی یقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریت کی اکثریت امن کی طرفدار ہے لیکن کچھ مٹھی امن دشمن عناصر اکثریت کی خواہش رکھنے والوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کشمیر کی اکثریت کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیریون کو گلے سے لگانے کے لئے بھاجپا کی حکومت تیار ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ تشدد کا کوئی حامی نہیں ہے لہذا ملک میں کسی طرح کا تشدد کیوں نہ ہو وہ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے کشمیر کے تمام طبقوں سے بات چیت ہو سکتی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :