پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ: کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے خارج

پرائمری نصاب سے قائداعظم، مینار پاکستان سمیت ملک کے نقشے کی تصاویر نکال دی گئیں، نصاب سے قرآن کا لفظ بھی خذف

جمعہ 18 اگست 2017 15:53

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ: کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کارنامہ، نئی کتابوں سے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویر نصاب سے خارج کر دی گئی ہیں، یہ تبدیلی جماعت اول سے جماعت پانچویں تک کی کتابوں میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرائمری نصاب سے قائداعظم، مینار پاکستان سمیت ملک کے نقشے کی تصاویر نکال دی گئیں جبکہ نصاب سے رحمت عالم?، عید میلاد النبی? کا مضمون اور ق قرآن کا لفظ بھی خذف کر دیا گیا۔

اسی طرح پاک فوج اور 1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا مضمون نکال کر امریکی ہیرو کو شامل کر نے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کتب میں انگریز کنسلٹنٹ نکولس شائ کا نام بھی شامل کر دیا گیا۔واضح رہے ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے مطابق نصاب میں تبدیلی کی منظوری کے بغیر مواد کو نکالا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :