وزیر اعظم کی با رسلو نا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

سپین کے عوام آزدی کے دفاع کی روشن تاریخ رکھتے ہیں ایسے بزدلانہ حملے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

جمعہ 18 اگست 2017 15:47

وزیر اعظم کی با رسلو نا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ درد اور غم ورنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس سے جمعے کو جاری ایک تعزیتی پیغام کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپین کے شہر بارسلونا مین نہتے عوام پر دہشت گردانہ حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے حملے کرکے دہشت گرد عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن سپین کے عوام آزدی کے دفاع کی روشن تاریخ رکھتے ہیں لہذا ایسے بزدلانہ حملے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے دوسرے جانب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی سپین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم بحثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور جانتے ہیں کہ دہشت گرد حملوں کے عوام پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا جائے اور ان کے حوصلے مضبوط کیے جائیں تاکہ انتہاپسندانہ سوچ کو تقویت نہ ملے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کا عزم کررکھا ہے لہذا جہاں کہی بھی دہشت گردانہ حملے ہونگے ہم ان کی مذمت کریں گے خیال رہے کہ ایک روز قبل سپین کے شہر بارسلونا میں ایک وین کو نہتے شہریوں پر چڑھایا گیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :