سردار یعقو ب نا صر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام مرکزی صدرمنتخب ہونے پر دلی مبارکباد

جمعہ 18 اگست 2017 15:42

سردار یعقو ب نا صر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام مرکزی صدرمنتخب ہونے پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالخالق تھہند نے سنیٹر سردار یعقو ب نا صر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام مرکزی صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سردار یعقو ب ناصر مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ راہنمائوں میں سے ہیں ان پر پوری مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتماد کااظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عبدالخالق تھہند نے کہاکہ سردار یعقوب نا صر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قابل اعتبار ساتھیوں میں شمارکئے جاتے ہیں ۔انہوں نے امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سردار یعقوب پارٹی کے نظر یاتی اور مخلص کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے سردار یعقوب ناصر کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :