شہیدکانسٹیبل رحمت اللہ کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی

جمعہ 18 اگست 2017 15:42

شہیدکانسٹیبل رحمت اللہ کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) تھانہ فیروزآباد کی حدود ٹیپوسلطان روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل رحمت اللہ کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی۔پولیس کے خصوصی دستے نے اس موقع پر شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں،کورکمانڈر شاہد بیگ مرزا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید،ایڈیشنل آئی جی کراچی،غلام قادر تھیبو، زونل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران،سمیت فوج رینجرز کیافسران اورشہیدکانسٹیبل کے ورثا، دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہیدکے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقوعے میں ملوث ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کی کاروائیاں نہ صرف جاری رہینگی بلکہ ان میں مذید تیزی بھی آئیگی اور کوئی دہشت گرد قانون سے بچ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ پولیس نے اس شہر کی روشنیاں واپس دلانے اور قیام امن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :