کراچی میں رینجرز کی کارروائی،

6ملزمان گرفتار اسلحہ، گولا بارود مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 18 اگست 2017 15:42

کراچی میں رینجرز کی کارروائی،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ، گولا بارود اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق محمود آباد، ڈیفیس اور درخشاں کے علاقوں سے رینجرز نے مشتاق عرف ملاں، فرخ احمد عرف پاوا، ماجد عروف ٹینکی، محمد وقاص، علی رضا اور محمد افضل کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی ذخیرہ اندوزی۔ ڈکیتی اور پانی کے کنکنش فراہم کرنے سمیت متعداد ووارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :