الیکشن کمیشن کسی کو زبردستی ووٹ دینے پر مجبور نہیں کر سکتا،

متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات چاہتے ہیں، نعیمہ کشور

جمعہ 18 اگست 2017 15:42

الیکشن کمیشن کسی کو زبردستی ووٹ دینے پر مجبور نہیں کر سکتا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن زبردستی کسی کو ووٹ دینے پر مجبور نہیں کر سکتا‘ ہم ملک میں متناسب نمائندگی چاہتے ہیں جس میں امیدواروں کی بجائے سیاسی جماعتوں کو ووٹ ملیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں انتخابات بل 2017ء کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نعیمہ کشور نے کہا کہ اس ایوان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابی اصلاحات کمیٹی کو ہزاروں تجاویز موصول ہوئیں جن کا کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ہماری جماعت کی کچھ تجاویز مانی گئیں کچھ نہیں۔ ہم ملک میں متناسب نمائندگی چاہتے ہیں جس میں پارٹیوں کو ووٹ ملے اس سے جاگیرداری کا اثر و رسوخ ختم ہوگا۔ آئینی ترامیم کے بغیر بل کا فائدہ نہیں۔ کچھ تجاویز پر آئندہ الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا کیونکہ ایک دم سے تمام تجاویز پر عمل نہیں ہو سکتا۔ پارٹی فنڈنگ پر قدغن ہونی چاہیے۔ حلقہ بندیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن زبردستی کسی کو ووٹ دینے پر مجبور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کی آئین میں تشریح کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :