چین کے صدر کا بارسلوناکے وزیراعظم سے اظہارتعزیت

جمعہ 18 اگست 2017 15:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے وسطی بارسلونا میں دہشتگردی کے خونین حملے جس میں کم از کم 13افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ،سپین کے بادشاہ فلپ ،سپین کے شاہ کے نام اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ انہیں بارسلونا میں دہشتگردی کے حملے کا سن کر جس میں زبردست جانی اتلاف ہوا ہے کا سن کر بے حد افسوس ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ چین کی حکومت ، عوام اور اپنی طرف سے ان ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کا بھرپور مخالف ہے اور انسداد دہشتگردی تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے سپین سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں تا کہ مل جل کر عالمی امن اور استحکام کا تحفظ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :