مکائوکے سیاحوں کے اخراجات میں 17.5فیصد کا اضافہ

جمعہ 18 اگست 2017 15:39

مکائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) چین کے مکائو کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں 2017ء کی دوسری سہ ماہی میں سیاحوں کے مجموعی اخراجات 13.75بلین پٹاکا (1.71بلین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئے جو کہ 17.5فیصد سالانہ زائد ہیں ۔یہ بات مکائو کے شماریات اور سینسس سروس (ڈی ایس ای سی ) کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

2017 ء کی دوسری سہ ماہی میں سیاحوں کے فی کس اخراجات 1787پٹاکا تھے جو کہ11.7فیصد سالانہ زائد ہے۔ چین کے سیاحوں کے فی کس اخراجات 2162پٹاکا رہے جو کہ 16.8فیصد سالانہ زیادہ ہیں ، دریں اثنا اوورنائٹ سیاحوں کے فی کس اخراجات 7.7فیصد سالانہ کے اضافے سے 2733پٹاکا جبکہ اسی روز کے سیاحوں کے فی کس اخراجات 2.0فیصد سالانہ کے اضافے سے 671پٹاکا ہو گئے سیاحوں کے خریداری، رہائش اور خوراک و بیوریج پر خرچ کئے جانیوالے اخراجات بالترتیب 43.0فیصد ،25.6فیصد اور 23.1فیصد رہے ۔