سعودی عرب میں ایمبولینس دو افراد کو لئے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 اگست 2017 15:19

سعودی عرب میں ایمبولینس دو افراد کو لئے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار
ریاض ۔  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) سعودی عرب میں النماس ہسپتال کی ایک ایمبولینس مریض اسیر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسیر صحت کے ترجمان سعید بن عبد اللہ النقیر نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس 90 سالہ خاتون کی النماس ہسپتال سے اسیر ہسپتال منتقلی کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔ 90 سالہ خاتون برین ہیمرج کی وجہ سے بے ہوش تھی۔اس حادثے کے دوران مریض جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ دیگراردگرد کے افراد زخمی ہوئے۔پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ۔

متعلقہ عنوان :