شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 15:17

شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء) : شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے نیب سے سوالنامہ طلب کر لیا ہے جس پر نیب حکام نے بھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے کہ شریف خاندان کو دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا سوالنامہ؟ شریف خاندان کو سوالنامہ پیش کرنے یا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیب نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن کوئی بھی نیب کے روبرو پیش نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :