مشرف کے دور میں بننے والے نیب پر ہمیں اعتماد نہیں رہا،مولانہ فضل الرحمن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اگست 2017 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2017ء):جے یو آئی پارٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب کو ایک انتقامی ادارہ سمجھتے ہیں ،ہمیں مشرف کے دور میں بننے والے نیب پر ہمیں اعتماد نہیں رہا،نیب کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے ، نا اہلی کا فیصلہ دینے والا بنچ نگرانی کرے گا تو فیصلہ کیسے ہو گا ، انصاف کی توقع کس سے ہو گی ۔ انہوں نے میڈیا گفتگو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ، وہ جو مغربی نظام لا نا چاہتے تھے لوگوں نے اسے مسترد کر دیا ہے ، اور افسوس ہے کہ کے پی کے میں کوئی کاردگی نہیں دیکھائی جا سکی، پی ٹی آئی والوں کو باہر سے آنے والی امداد بھی بند ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی عوام میں جانے کا حق رکھتی ہے، الیکشن کے وقت پارٹیوں کے طور طریقے بدل جاتے ہیں لیکن ن لیگ کے ساتھ 4سال سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں اور ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں ہماری وابستگی ن لیگ کے ساتھ رہے گی اور انتخابی مہم میں ن لیگ کے ساتھ رہیں گے اور کلثوم نواز کا بھی انتخابی مہم میں ساتھ دیں گے اور فرض بنتا ہے کہ اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ رکاوٹیں نا قابل بیان ہوتی ہیں ملکی سلامتی سے متعلق مسائل پر غور کرنا ہو گا اور ملکی سلامتی کو مختلف اطراف سے خطرات ہیں۔ فا ٹا کے خیبر پختونخوا انضمام سے اختلافات نہیں ہیں ،ہمیں اس معاملے میں قبائلی لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔