وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے ،ْ

وزیر داخلہ کی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 15:38

وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر داخلہ نے کہا کہ اس مہم کے دوران تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے اور وہاں منشیات کی فراہمی بند کروائی جائے وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بنا رہی ہیں مستقبل کے معماروں کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :