صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوتا ہے ،ْ

آئین توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا ،ْحاجی غلام احمد بلور سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ،ْ آصف زرداری مذاکرات سے بھاگنے والے نہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 15:35

صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوتا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوتا ہے ،ْآئین توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا ،ْ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ،ْ آصف زرداری مذاکرات سے بھاگنے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے‘ احتساب کیلئے صرف سیاستدانوں کا رخ کیوں کیا جارہا ہے۔

سیاستدانوں کا احتساب عوام بھی کرتے ہیں اور عدالتوں کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ احتساب سے بھاگتے نہیں ۔ آصف زرداری کے نواز شریف کے ساتھ ملاقات نہ یا مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں جو لوگ قتل ہوتے ہیں ان کے لواحقین بھی جرگے میں بیٹھتے ہیں لیکن آصف زرداری مذاکرات سے بھاگنے والے نہیں۔

متعلقہ عنوان :