پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں ،ْ

آمر کی تخلیق کو تحقیقات کا آزادانہ موقع دیا جائے گا ،ْ مولانا فضل الرحمن پاکستان میں باقاعدہ دینی اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،ْہمیں فاٹا کے انضمام اور علیحدہ صوبے پر کوئی اختلاف نہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 15:38

پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں ،ْ
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں تاہم آمر کی تخلیق کو تحقیقات کا آزادانہ موقع دیا جائے گا۔جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے رویے سخت ہوجاتے ہیں لیکن ہم (ن) لیگ کے اتحادی رہے ہیں ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں ہم ان کے ساتھ دیں جبکہ پاکستان میں باقاعدہ دینی اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتساب بیورو ڈکٹیٹر کی تخلیق ہے جس پر ہمارا اعتماد نہیں تاہم پھر بھی ڈکٹیٹر کی تخلیق کو آزادانہ تحقیقات کا موقع دیا جائیگا تاہم جس سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دیا وہی نیب کی نگرانی کریگی تو کسی اچھے فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔

(جاری ہے)

فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں فاٹا کے انضمام اور علیحدہ صوبے پر کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر قبائلی عوام کے طرز زندگی کو بدلا جارہا ہے تو عوام سے بھی رائے لینا ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوامی تائید سے لاتعلق ہو کر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی، 2018قریب ہے اس لیے سیاسی جماعتیں اپنی پوزیشن بہترکررہی ہیں، الیکشن قریب ہوتے ہیں تو لوگوں کے رویوں میں سختی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کومختلف اطراف سے خطرات ہیں،امریکاکشمیریوں کی جدوجہدکودہشتگردی کارنگ دینے کی کوشش کررہاہے، کے پی میں مغربی تہذیب کو لایاگیا حالانکہ وہاں مذہبی ذہنیت کے لوگ بستے ہیں، کچھ رکاوٹیں ناقابل بیان ہوتی ہیں ۔