سندھ اسپورٹس بورڈ کپ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 18 اگست 2017 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "سندھ اسپورٹس بورڈ کپ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا فائنل مورخہ 20اگست 2017؁ء بروز اتوار 8بجے شب کھیلا جائیگا فائنل کے مہمان خصوصی سنیئر ڈائریکٹر سی ایس آر بلدیہ عظمیٰ کراچی سید سیف عباس ہونگے گزشتہ روز آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے آخری 2لیگ میچ کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم نشتر باسکٹ بال کلب کو 45-31سے شکست دیدی میچ کی خاص بات آرام باغ کے کھلاڑی راج کمار کا شاندار کھیل تھا جنہوں نے 18پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دانیال خان نے 12اور اسد امام نے 10جبکہ حریف ٹیم نشتر کلب کی جانب سے ایم طلحہ 11،وارنر 7اور سیف اللہ نی5پوائنٹس اسکور کئے ٹورنامنٹ کے دوسرے اور آخری لیگ میچ میں بائونس کلب نے عسکری الفاء کو 56-49سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد مبشر 18،ضیاء الرحمن 13اور ڈاکٹر مزمل حسین 13جبکہ حریف ٹیم عسکری الفاء کی جانب سے سید بختیار 20،شاہ میر ظہیر 14اور حسام خان نے 6پوائنٹس حاصل کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام محمد عامر غیاث ،ممتاز احمد ،نزاکت خان ،طارق حسین اور عدنان علی نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل ذاعیمہ طارق تھیں ۔

متعلقہ عنوان :