ایشیا کپ ، ہاکی ٹیم کا کراچی میں تربیتی کیمپ ہو گیا

کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے لگائے گئے کیمپ میںپہلے ہی روز فزیکل ٹرینر رانا نصر اللہ غیر حاضر رہے

جمعہ 18 اگست 2017 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانا ہے لیکن پہلے ہی روز فزیکل ٹرینر رانا نصر اللہ کیمپ سے غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا، پہلے روز 38میں سے 35کھلاڑیوں نے رپورٹ کی، عماد بٹ ، ارسلان اور فیصل قادر چند روز میں کیمپ جوائن کریں گے۔

کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے کے لیے کیمپ میں خاص توجہ دی جائے گی لیکن پہلے ہی روز فزیکل ٹرینر رانا نصر اللہ کیمپ سے بغیر اطلاع دئیے غیر حاضر رہے ۔ہیڈ کوچ فرحت خان کا کہنا ہے کہ کیمپ 28اگست تک جاری رہے گا اور پھر عید کی تعطیلات کے بعد کیمپ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 12اکتوبر سے بنگلادیش میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :