تبدیلی لانے والوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اوپر نام نہاد لوگوں کو بٹھا دیا ہے، حبیب الله خان ترین

جمعہ 18 اگست 2017 15:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حبیب الله خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے بلدیاتی نظام کے ذریعہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقلی کے وعدے پورے نہیں ہو سکے، تبدیلی لانے والوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اوپر نام نہاد لوگوں کو بٹھا دیا ہے جن کی اجازت کے بغیر وہ یہ فنڈز استعمال نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاضی محمد اسد کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ضلع ہری پور کے اندرگیس اور بجلی کے ریکارڈ کام مکمل ہوئے ہیں، گذشتہ دس سال کے مقابلہ میں ایک سال میں بجلی اور گیس کے بے تحاشا کام ہوئے ہیں، آئندہ سال ہری پور کے دور افتادہ گائوں میں گیس کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 20 اگست کو ریحانہ جلسہ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :