بابر نواز خان نے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیاہے، قاضی اسد

جمعہ 18 اگست 2017 15:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ہے، دوڑ پار اور ریحانہ گائوں کیلئے گیس فراہم کر کے محمد نوازشریف نے وعدہ پورا کر دیا ہے، اس سے پہلے ضلع ہری پور میں بجلی اور گیس پر سیاست کی گئی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کی خصوصی کاوش سے گیس کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر 20 اگست کو ریحانہ میں گیس افتتاح اور جلسہ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حبیب الله خان، ممبر ضلع کونسل قاضی یوسف، سابق ناظمین ملک یونس، قاضی مودود الحق، سردار منیر، حکیم خان، شبیر خان اور بابو نسیم کے علاوہ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے بجلی اور گیس کی مد میں ضلع میں اربوں روپے کے کام مکمل کر کے 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ہے، 20 اگست کو ریحانہ اور دیگر مضافات کیلئے گیس کی فراہمی سمیت بادشاہیہ چوک پر جلسہ میں لوگوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ریحانہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مخالفین کی جانب سے بھرپور کوشش کی گئی ہے۔