سندھ ہائی کورٹ،سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن کیس میں ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب ،سماعت15ستمبرتک ملتوی

جمعہ 18 اگست 2017 14:59

سندھ ہائی کورٹ،سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن کیس میں ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت15ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اور اربوں روپے کرپشن کے معاملے پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے شریک ملزم سابق ڈی ایس پی میر محمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے افسران نے کس کے کہنے پر سندھ ریزو پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں کیں،کسی نے تو ان کو پرچی دی ہوگی کہ پولیس میں ہمارے بندے بھی لگائو۔چیف جسٹس نے نیب سے سوال کیا کہ کرپشن کرنے والے اور فساد کی جڑ کا پیچھا کیوں نہیں کرتی ۔جس پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے دائر ریفرنس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرچکا ہے، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس بھی دائر کیا جاچکا ہے۔نیب کا جواب سننے کے بعد عدالت نے عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت کو یکجا کرتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :