23اگست کو یوم نیلہ بٹ کے مقام پر منعقد ہونے والا کنونشن تکمیل پاکستان سنگ میل ثابت ہو گا‘غلام مرتضی گیلانی

مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جمعہ 18 اگست 2017 14:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں پیر سید غلام مرتضی گیلانی، دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،میر عتیق لرحمان،انصر پیرزادہ،خواجہ محمد شفیق،مفتی منصور،صداق شاہ،عارف عباسی، سجاد انور عباسی،سمعیہ ساجد راجہ،سید اظہر گیلانی،شیخ مقصود احمد ،سید یاسر نقوی،سید غلام مصطفی شاہ نقوی،میر امتیاز،تصور موسوی ،نسرین اختر راجہ،عرفان جاوید عباسی ایڈووکیٹ،ہاورن آزاد،بابر خلیل،خواجہ نعمان عزیز،شیخ خورشید انور،مشتاق قریشی،سجاد قریشی،عاصم نقوی،میر رضوان الرحمن ایڈووکیٹ،بشارت مغل، کوثر پروین ایڈووکیٹ،سائمہ طارق ایڈووکیٹ،صغریٰ مقصود ایڈووکیٹ،راجہ ولید عبداللہ ودیگر نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان آزاد کشمیر اور آزاد کی عوام تحریک آزادی کشمیر کے پروانوں کی پشت پر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

23اگست کو یوم نیلہ بٹ کے مقام پر منعقد ہونے والا کنونشن تکمیل پاکستان سنگ میل ثابت ہو گا،نیلہ بٹ کے مقام پر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے کارکنان بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدے کی وارث سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ایک مشن ہے اور مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھر پور رول ادا کرے گی۔شہداء کے مشن کی وارث اصل جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کشمیر کو جس طرح بین الاقوامی سطح پر اجا گر کیا کوئی نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ایک تحریک کا نام ہے نیلہ بٹ کے مقام سے قائد کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت آزادی کی تحریک کا آغاز کیا۔

مسلم کانفرنس یوم نیلہ بٹ بھر پور انداز میں منائے گی۔مظفرآباد ڈویژن کے کارکنان مسلم کانفرنس 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر قافلوں کی شکل میں پہنچ کر تجدید عہد کریں کہ موجودہ حالات میں نیلہ بٹ کے مقام پر ہونے والا جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہو گا۔کارکنان مسلم کانفرنس کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں شرکت کہ قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے کارکن بھر پور طریقے سے نیلہ بٹ کے جلسے کی تیاریاں کریں اور جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے دن رات محنت کریں۔دریں اثناء ایم ایس ایف ڈویژں کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں 23اگست کو کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ایس ایف کے ڈویژنل صدر قذافی الطاف،احسن عباسی،عاقب سفیر،جنید نقوی،شیراز خالد،انیس عباسی،عثمان عباسی،غالب مجید اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23اگست کو یون نیلہ بٹ کے موقع پر ایم ایس ایف مظفرآباد ڈویژں کے کارکن بھر پور طریقے سے تیاری کریں اور 23اگست کو مظفرآباد ڈویژن سے ایک بہت بڑا ایم ایس ایف کا قافلہ شرکت کرے۔

متعلقہ عنوان :