بالی وڈ اداکار نیدھی اگروال نے اپنی فلم منا مائیکل کی ناکامی کے بعد آپ بیتی پر کہانی تحریر کر لی

جمعہ 18 اگست 2017 14:51

بالی وڈ اداکار نیدھی اگروال نے اپنی فلم منا مائیکل کی ناکامی کے بعد ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار نیدھی اگروال نے اپنی فلم منا مائیکل کی ناکامی کے بعد آپ بیتی پر کہانی تحریر کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نیدھی اگروال جن کی فلم منا مائیکل ناکام ہوئی ہے نے فلم کی ناکامی کے آپ بیتی پر کہانی تحریر کر لی اور تمام سماجی ویب سائٹس جن میں ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام شامل ہیں پر اس کہانی کو جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے اس تکلیف کا ذکر کیا جس سے ایک اداکار گزرتا ہے جب اس کی فلم ناکامی سے دوچار ہوتی ہے ،اس خوف کا بھی ذکر کیا جو اداکار کو ہوتا ہے کہ کہیں اس فلم کی ناکامی سے اس کے کیرئیر کا اختتام نہ ہو جائے۔ اسکے بعد امنگ اور جذبہ کا بھی ذکر کیا جوایک اداکار اپنے اندر جگا کر اس جنگ کے لئے دوبارہ خود کو تیار کرتا ہے اور ٹھان لیتا ہے کہ غلطیوں کی اصلاح کر کے جدوجہد سے اپنا نام منوا کر ہی دم لے گا اور ایک دن اس کی کوشیشیں رنگ لے آتی ہیں،وہ بھی اسی طر ح اب پرعزم ہیں کہ ایک دن خود کو سپر سٹار ثابت کر کے ہی دم لیں گی۔

متعلقہ عنوان :