ابوظبہی میں ڈلیوری بوائے کے ساتھ اپنے مالک کے گھر میں جنسی تعلقات استوار کرنے پر نوکرانی پر مقدمہ درج

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 اگست 2017 14:32

ابوظبہی میں ڈلیوری بوائے کے ساتھ اپنے مالک کے گھر میں جنسی تعلقات استوار ..
ابوظبہی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں ابوظبہی میں ڈلیوری بوائے کے ساتھ اپنے مالک کے گھر میں جنسی تعلقات استوار کرنے پر نوکرانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوکرانی کا تعلق ایشیاء سے ہے اور وہ شادی شدہ بھی ہے۔پھر بھی اس کا اپنے مالک کے گھر گروسری کا سامان لانے والے ڈلیوری بوائے کے ساتھ افئیر تھا۔

(جاری ہے)

ایک دن ابوظبہی کی یہ عرب فیملی سیروتفریح کے لیے کہیں باہر گئی تھی کہ اس ایشیائی نوکرانی نے ڈلیوری بوائے کو فون کر کے گھر پر بلا لیا اور اسکے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔ عرب فیملی جب واپس آئی تو انہیں پتہ چل گیا کی انکے پیچھے سے گھر پر کوئی شخص آیا تھا اور انہوں نے یہاں وقت بھی گزارہ ہے۔عرب فیملی نے اس سارے معاملے کے بارے میں پولیس کو بتایا جنکو تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان سب میں انکے گھر کی نوکرانی اور ڈلیوری بوائے شامل ہے۔پولیس نے نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس کی مزید کاروائی کے لیے معاملہ عدالت میں بھیج دیا ہے۔تاہم عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کی اگلی سنوائی 29 اگست کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :