سرگودھا، سرکاری محکموں تعلیمی اداروں میں عام افراد کے داخلے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا ضروری قرار

جمعہ 18 اگست 2017 14:27

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام سرکاری محکموں تعلیمی اداروں میں عام افراد کے داخلے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا ضروری قرار دینے کیلئے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکموں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے پیش نظرآنیوالے تمام افراد کا شناختی کارڈ دیکھیں اور انہیں اپنے اداروں کی جانب سے شناختی کارڈ پاس رکھ کر وزٹر دیا جائے جو دفاتر میں اپنے کام کرنے کے بعد واپس آکر وزٹر کارڈ کائونٹر پر جمع کرائے اور شناختی کارڈ لے تاکہ کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچا جاسکے۔