سرگودھا، مویشی منڈیوں میںجانوروں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 14:27

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) قربانی کے جانور خریدنے والے خریداروں کیلئے حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کرنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کو کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کی دیکھ بھال کیلئے عملہ تعین کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جانوروں میں کانگو وائرس نہ ہو اور ایسے جانور جن پر چیچڑ وغیرہ لگے ہوں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے اور ایسے جانوروں کو فروخت کرنے نہ دیا جائے تاکہ کانگو وائرس سے خطرے سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام لائیو سٹاک افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔