خانیوال ،ْ ن لیگ ،ْ پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق ،ْ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے

جمعہ 18 اگست 2017 14:21

خانیوال ،ْ ن لیگ ،ْ پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) خانیوال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ رات لاپتہ ہونے والا شخص رانا بلاول زخمی حالت میں گھر کے باہر سے مل گیا ۔تصادم کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ،ْ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 14 اگست کو دونوں مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی ، ریلی کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ خانیوال شہر میں چوک اہلحدیث کے پاس ایک بار پھر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا ، جس میں ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، جس کے باعث سیکنڈ ایئر کا طالب علم عامر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ،ْ ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ،ْجو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :