عمان کے ساحل پر دو بھائی ڈوب گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 اگست 2017 13:27

عمان کے ساحل پر دو بھائی ڈوب گئے
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء)  عمان کے مجاز الکبرا کے ساحلی علاقے کی سیر تفریح پر آئے ایک خاندان کے دو افراد ڈوب گئے۔ مرنے والے دونوں افراد بھائی تھے اور انکا تعلق عمان سے ہی تھا۔

(جاری ہے)

عمان میڈیا کے مطابق مرنے والے دونوں افراد کی عمریں 15 اور 26 سال تھیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی وہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں لیکن انکے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں افراد ڈوب چکے تھے ۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو سمندر میں سے نکال لیا ہے اور پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :