غزہ کی پٹی کے قریب مصری سرحد پر خودکش حملہ، فلسطینی سکیورٹی،گارڈ جاں بحق

جمعہ 18 اگست 2017 14:13

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) غزہ کی پٹی کے قریب مصری سرحد پر خودکش حملہ سے ایک فلسطینی سیکیورٹٰ گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع بلاغ نے غزہ کی پٹی کی وزارت داخلہ کے حوالہ سے بتایا کہ مصر کی سرحد سے ملحقہ فلسطینی سرحد پر دو افراد پہنچے اور ان میں سے ایک نے خود کو دھماکہ سے اڑادیا جس کے نتیجہ میں سکیورٹی عملہ کے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک نے ہسپتال میں جاکر دم توڑدیا ۔ برطانوی خبر رساں ادارہ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ خودکش بمبار کا تعلق سلفی گروپ سے ہے ۔