سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی اپیل پر مزید سماعت کے لیی21 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی

جمعہ 18 اگست 2017 14:12

سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی اپیل پر مزید سماعت کے لیی21 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی اپیل پر مزید سماعت کے لیے 21ستمبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل بینچ نے 15 اگست کو اپیل کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصل عرف موٹا نے موقف اختیار کیا تھا کہ سزا سناتے وقت قواعد کو نظر انداز کیا گیا جبکہ سزائے موت ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی لہذا انہیں صفائی کا موقع دیا جائے۔واضح رہے کہ دہشت گردی کی خطرے کے پیش نظر ولی بابر کیس کو کندھ کوٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل موٹا کو سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :