پیپلز پارٹی کی حکومت صحافتی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،

صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھر پور طریقے سے تعاون فراہم کرے گی، سید ناصر شاہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہیلتھ انشورنس سمیت ہائوسنگ اسکیم بھی ترجیحی بنیادوں پر دی ہے، کے یوجے کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت

جمعہ 18 اگست 2017 13:33

پیپلز پارٹی کی حکومت صحافتی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی)کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود صحافیوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہید بینظیر بھٹو تک صحافتی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔

اور اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھر پور طریقے سے تعاون فراہم کرے گی ۔پیپلز پارٹی کی حکومت صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتی ،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہیلتھ انشورنس سمیت پلاٹوں کی فراہمی اور ہائوسنگ اسکیم بھی ترجیحی بنیادوں پر دی ہے اینڈومینٹ فنڈ اور سالانہ گرانٹ جاری کرانے کے لئے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں اگر صحافیوں کی فلاح وبہبود اور روزگار کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی قانون سازی کی ضرورت پڑی تو سندھ اسمبلی سے اسے بھی حل کرانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری جی ایم جمالی نے اینڈ ومنٹ ،زمین کا معاملہ اور دیگر سہولیات کے حوالے سے صحافیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ صحافیوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں سندھ حکومت نی13کروڑ سے زائد فنڈز دیئے اور5کروڑ کے اینڈونمنٹ فنڈز ضرورت مند صحافیوں کی مدد اور تعاون فراہم کرتے رہتے ہیں ۔

سیکریٹری کے یو جے حسن عباس نے بھی تفصیلی طور پر صحافیوں اور میڈیا کے حوالے سے درپیش مسایل سے آگاہی دی اور ویج بورڈ سے متعلق بھی صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ صحافیوں کی مدد سے اگر کوئی قانون سازی درکار ہے تو وہ اپنی تجاویز دیں گے اب تک کے یوجے کے 2500صحافی ہیں جنکی ،الی مدد اور علاج معاجہ کی سہولیات بروقت فراہم کرتے ہیںسیکریٹری جنرل پریس کلب مقصود یوسفی نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے انشورنس اور دیگر معاملات پر جلد تجاویز کو حتمی شکل دینے والے ہیں جس سے ان کے معاملات کافی حد تک درست ہو جائیں گے ۔

جنرل سیکریٹری واجد اصفہانی نے بھی آگاہی دی اور کہا کہ صحافیوں کی کی حالت پر توجہ ہے بے روز گارہے علاج معالجھ نہیں کراسکتے مختلف دوست صحافیشہید اور انتقال کرگئے ان کی مالی مدد کی لیکن دیگر معاملات سکو حل کرانے کے لئے کوئی پالیسی واضح ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :