پی ٹی آئی کے دو ارکان کی سید نوید قمر کی تقریر کے بعد ذاتی وضاحت کے نکتہ پر مختصر بات

جمعہ 18 اگست 2017 13:33

پی ٹی آئی کے دو ارکان کی سید نوید قمر کی تقریر کے بعد ذاتی وضاحت کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان نے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی تقریر کے بعد ذاتی وضاحت کے نکتہ پر مختصر بات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر کی تقریر کے بعد ذاتی وضاحت کے نکتہ پر عارف علوی نے کہا کہ 60 فیصد ووٹر کچی آبادیوں میں رہتے ہیں ‘ میں نے پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے عوام کے لئے کام کیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رکن شفقت محمود نے بھی ذاتی وضاحت کے نکتہ پر کہا کہ اللہ ہمیں بھی مرسڈیز کی توفیق دے جس طرح نوید قمر نے کہا ہے ‘ ہم تو بیچارے چھوٹی چھوٹی گاڑیوں پر پھرتے ہیں۔ ہمارا الیکشن بہت مشکل ہوتا ہے۔